Benazir Birthday 21 June

پاکستان کی سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بے نظیر بھٹوشہید کے سترویں یوم پیدائش پر خصوصی تقریبات کاانعقاد کیاگیا۔۔سالگرہ کی مرکزی تقریب لاڑکانہ میونسپل اسٹیڈیم میں رکھی گئی ۔۔بےنظیر کی سیاسی بصیرت  پر مخالف سیاسی جماعتوں کے لیڈر بھی ان کے معترف ہیں۔۔

مسلم دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم۔۔دختِر مشرق۔۔سیاست ، فراست، قیادت میں بے نظیر۔۔

پاکستان کی سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن

بے نظیر بھٹوشہید کاسترواں یوم پیدائش آج منایاجارہا ہے ۔۔

بے نظیر بھٹو پہلی مرتبہ انیس سواٹھاسی میں اور دوسری مرتبہ

انیس سوترانوے میں پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔

سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے گھر اکیس جون انیس سوترپن کو پیدا

 ہونے والی  بے نظیر نے کم عمری میں اپنے والد کو تختہ دار پر چڑھتا دیکھا۔۔

انتیس برس کی عمر میں پیپلز پارٹی کی قیادت سنبھالی۔۔

 جلاوطنی کاٹنے کے بعد انیس سوچھیاسی میں وطن واپس پہنچیں۔۔

سن ستاسی میں آصف زرداری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔۔

 اور پنتیس سال کی عمر میں عالم اسلام کی پہلی مسلم خاتون وزیر اعظم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔۔

بے نظیر بھٹو پہلی مرتبہ انیس سواٹھاسی میں اور دوسری مرتبہ

انیس سوترانوے میں پاکستان کی وزیر اعظم منتخب ہوئی تھیں۔

نوسال کی جلا وطنی کے بعد اٹھارہ اکتوبردوہزارسات میں وطن پہنچیں

تو ان پر پہلا حملہ ہوا، جس میں دوسو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔۔

  لاکھوں دلوں کی دھڑکن بے نظیر کو دوہزارسات  میں ستائیس دسمبر کی

 سرد شام میں بے دردی سے شہید کردیاگیا۔۔

اس حملے میں ایک عظیم رہنما کی جان تو چلی گئی لیکن بے نظیر ۔۔امر ہوگئی ۔۔

Leave a comment

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.